
جنوبی ہند میں اردو کی ابتدا، ارتقاء اور مسائل
انجمن ترقی اردو ہند کرناٹک کا تعارف
” انجمن ترقی اردو (ہند)” ایک قدیم انجمن ہے جو اُردو کی بقاء ، تحفظ اور ترقی کے لئے قائم کی گئی تھی- 1903 میں جب آل انڈیا محمڈن ایجوکیشنل کانفرنس دہلی میں منعقد ہوئی-اس کانفرنس کے کئی شعبے قائم کئے گئے-ایک شعبہ علم قائم ہوا-جس کا مقصد اردو زبان کی ترقی تھا-اس طرح” انجمن ترقی اردو (ہند)” پیدا ہوئی- ملک کی مشہور اور عظیم شخصیات مولانا ابوالکلام آزاد، حکیم اجمل خان، مولانا شبلی نعمانی، مولانا الطاف حسین حالی، مولوی عبدالحق وغیرہ نے اس ادارے کی سرپرستی فرمائی-ملک کی کئی ریاستوں میں ” انجمن ترقی اردو ” کی شاخیں قائم ہوئیں اور کئی ریاستوں کے نوابوں ، امراودانشوران نے اس کی سر پرستی فرمائی- کرناٹک میں بھی انجمن ترقی اردو(ہند) کی شاخ قائم ہوئی-اس وقت کے وزیربرائے ٹرانسپورٹ جناب محمد علی مہتاب علی، روز نامہ پاسبان کے بانی جناب اسماعیل تابش یم یل سی، جناب یس ایم احمد تاج، جناب شیخ محمد مصلح الدین، جناب سی آر محمد سید سیف الدین یم یل سی، جناب امامی صاحب وغیرہ شخصیات نے اس انجمن کی سرپرستی فرمائی ہے-اُردو کی ترقی اور تحفظ کے لئے کام کیا-انجمن ترقی اردو کےطرف سے اپریل 26 اور 27-1975 میں لال باغ کے گلاس ہاؤز میں دو روزہ عظیم الشان آل انڈیا مشاعرہ منعقد کیاگیا-اس وقت کے گورنر موہن لال سکھاڈیہ نے اس مشاعرہ کا افتتاح کیا-دوسرے دن کے مشاعرہ میں وزیر اعلیٰ دیوراج ارس مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک رہے-اس یاد گار مشاعرہ کو کرناٹک کے گورنر اور وزیر اعلیٰ نے خوب سراہا اور اسے ایک تاریخی مشاعرہ قرار دیا-اس موقع پر وزیر اعلیٰ دیوراج ارس نے کرناٹک میں اردو اکادمی قائم کرنے کا اعلان کیا-کرناٹک اردو اکادمی یکم جون 1977 میں قائم ہوئی-اس طرح انجمن ترقی اردو(ہند) کی کاوشوں سے کرناٹکا اردو اکادمی قائم ہوئی- اس یادگار مشاعرے میں ملک کے ممتاز اور مشہور شعرائے کرام شریک رہے-جن میں صباء افغانی، علی سردار جعفری ، خمار بارہ بنکوی، اسلم اکبر آبادی، محترمہ عزیز النساء ، صلاح الدین نیر حیدر آبادی، اظہار افسر مظفر نگری، مبشر قریشی بنگلور، جان نثار اختر، عزیز قیسی، عالم فتح پوری، گلزار دہلوی ، طارق بدایونی علی گڑھ، ڈاکٹر ظہیر احمد صدیقی دہلوی، حفیظ میرٹھی ہلال سیوہاردی، شمس مینائی، شاہد بجنوری، حنیف کلیم، سلیمان خطیب ، ڈاکٹر زبیر رضوی وغیرہ شریک تھے-
ادرایہ – انجمن ترقی اردو ہند کرناٹک کی تاریخ
انجمن ترقی اردو ہند کرناٹک کی تاریخ
”انجمن ترقی اردو (ہند)“ ایک قدیم انجمن ہے جو اُردو کی بقاء تحفظ اور ترقی کے لئے قائم کی گئی تھی ۔ 1903 میں جب آل انڈ یا محمڈن ایجوکیشنل کا نفرنس دہلی میں منعقد ہوئی۔ اس کا نفرنس کے کئی شعبے قائم کئے گئے۔ ایک شعبہ علم قائم ہوا۔ جس کا مقصد اردو زبان کی ترقی تھا۔ اس طرح ”انجمن ترقی اردو (ہند)“ پیدا ہوئی ۔ ملک کی مشہور اور عظیم شخصیات مولانا ابوالکلام آزاد، حکیم اجمل خان، مولانا شبلی نعمانی، مولانا الطاف حسین حالی، مولوی عبدالحق وغیرہ نے اس ادارے کی سرپرستی فرمائی ۔ ملک کی کئی ریاستوں میں ”انجمن ترقی اردو “ کی شاخیں قائم ہوئیں اور کئی ریاستوں کے نوابوں ، امرا و دانشوران نے اس کی سر پرستی فرمائی۔ کرناٹک میں بھی انجمن ترقی اردو (ہند) کی شاخ قائم ہوئی۔ اس وقت کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ جناب محمد علی مہتاب علی، روز نامہ پاسبان کے بانی جناب اسماعیل تا بش یم یل سی، جناب یس ایم احمد تاج، جناب شیخ محمد مصلح الدین ، جناب سی آر محمد سید سیف الدین یم یل ہی ۔