Anjuman Vikas Urdu Hind ,Karnataka's Big and Historical Achievement
On Thursday , September 10, 2026, Anjuman Vikas Urdu marks a bright day for the advancement of a golden chapter in the history of Indo-Karnataka.The President of Anjuman Mohammad Obaidullah Sharif took a wise step in the all-round development and welfare of the state-run Urdu medium schools of the state of Karnataka by adopting a study committee based on four IAS and one KAs Chief Officer
ۓ تشکیل دی ۔ جناب عزیزاللہ بیگ مؤظف آئی اے یس افسر اور سابق چیرمین،کرناٹک اردو اکادمی،کی قیادت میں جناب ادونی سید سلیم آئی اے یس (مؤظف)،جناب صلاح الدین آئی اےیس (مؤظف)،جناب یم اے خالد کے اے یس (مؤظف) ،جناب میر انیس احمد ،آئی اے یس (مرحوم)، پر منحصر اسٹڈی گروپ کمیٹی نےاپنے صرفہ ء خاصـ سےریاست کے چند منتخب اور اہم اضلاع کا دورہ کر کے اس کی بنیاد پر تمام اضلاع کی ایک جامع رپورٹ دو سالہ کڑی محنت اور لگن سےتیار کر کے انجمن ترقی اردو ہند کرناٹک کے صدر جناب محمد عبید اللہ شریف کے ہاتھوں ایک تقریب کا اہتمام کر کےانہیں سپرد کی گئی جو چارسو اکیس صفحات پر مشتمل ہے۔
جناب محمد عبیداللہ شریف صاحب اور دیگر عہدیدارانِ انجمن نے اس رپورٹ کو مسلم وزرا و سیاسی قائدین کو پیش کرنے کا اہتمام جناب سلیم احمد ، چیرمین ، قانون ساز کونسل، حکومت ِکرناٹک کی سر پرستی میں ودھان سودھا میں ٹھیک شام چار بجےکیا جس میںشری مدھو بنگارپا وزیر تعلیم برائےپرایمئر ی اور سکینڈری ا یجوکیشن ، جناب یو ٹی قادر وزیربرائے صحت،اقلیتی امور ،وقف اور حج،تغذیہ اور سِول سپلائس کے وزیر جناب رضوان ارشد ،وزیر برائے ہؤزنگ جناب بی زیڈ ضمیر احمد خان،جناب منصور علی خان یم پی راجیہ سبھا،جناب ین اے حارث، یم یل اے ،چیرمین بی ڈی اے ، محترمہ کنیز فاطمہ یم یل اے، یا سر پٹھان یم یل اے، محترمہ بلقیس بانویم یل سی اور وائ سعید احمدچیرمین دیوراج ارس ٹرک ٹرمینل اور صدر ِ انجمن کی قیادت میں انجمن کا وفد جن میں نائب صدور جناب سید اشرف اور جناب اعجاز علی جوہری، جنرل سکریٹری جناب مبین منور ،آرگنیزنگ سکریٹری جناب اطہر ؔ شیموگوی، زونل سکریٹری محترمہ فریدہ رحمت اللہ خان اور خازن جناب شفیق عابدی شامل رہے ۔
In the office of Mr. Saleem Ahmed ,Chairman, Legislative Council , in the presence of Mr. Madhu Bangarpa, Minister of Education, Health, Minority Affairs, Waqf and Hajj, Mr. U.T. Qadir , Member of the Study Group, Mr. Adoni Saleem presented the methodology adopted in the preparation of this report, the problems faced by the Government Urdu Schools and their solution, as well as the recommendations made to the Government with the help of English and Kannada languages.
وزیر تعلیم نے ان تمام نکات کو بغور سنا اور محکمہ ء تعلیم کے اڈیشنل چیف سکریٹری سریمتی وی رشمی مہیش سے نوٹ کروایااور فوری طور پر عملی جامہ پہنانے کا حکم دیا۔اور جناب یوٹی قادر وزیر برائےاقلیتی امور جن کے ما تحت مو لانا آزاد اور مرارجی دیسائ ریسیڈنشیل اسکول میں انہوںنےبھی اُنکےمحکمہ کو دی گئ سفارشات کو نوٹ کیا اور کہا کہ اُنہوں نے ایک وژن گروپ جناب منصور علی خان کی چیرمین شپ میں تشکیل دی گئ ہےجو تعلیمی اداروں کی دیکھ بھال کی ذمہ دارہےاور ان سے کہا کہ اس رپورٹ کا جائزہ لیں اور اس بات کی رائے دیں کے اسے عملی جامہ کیسے پہنایا جاسکتا ہے۔
پیش کردہ تمام مسائل اور سفارشات پر وزیر تعلیم اور مسلم وزراء سے کھل کر بحث ہوئی۔سب نے اس جامع رپورٹ کو سراہا۔ ملک میں کسی بھی زبان کی تعلیمی میدان میں بڑھتی ہوئی زبوں حالی پر تیار کردہ یہ پہلی جامع اور سائینٹفک رپورٹ ہے جو حکومت ِکرناٹک کو انجمن ترقی اردو ہند ، کرناٹک کی جانب سے پیش کی گئی ہے ۔ اس رپورٹ پر مکمل بحث کے بعد صدر انجمن جناب عبید اللہ شریف نے جناب سلیم احمد اور رضوان ارشد کو اسٹڈی رپورٹ کی مجلـدکاپیاںپیش کیں۔جناب سید اشرف نے مسٹر مدھو بنگارپاکو ،جناب اعجازعلی جوہری نے جناب ضمیر احمد کو ، جناب یم اے خالد نے جناب یو ٹی قادر کو، جناب اطہر ؔ شیموگوی نے جناب منصورعلی خان کو اور محترمہ فریدہ رحمت اللہ نے محترمہ بلقیس بانو کو اسٹڈی رپورٹ کی کاپیاں پیش کیں۔اس موقع پر ذرائع ابلاغ کا کثیر عملہ بھی موجود رہا۔
